تعزیت کا مسنون طریقہ
میت کے رشتہ داروں کو تسکین و تسلی دینا،صبر کے فضائل اور اس کاثواب سنا کر ان کو صبر پر رغبت دلانا اور ان کے لیے اور میت کے لیے دعا کرنا جائز ہے، اسی کو ’’تعزیت‘‘ کہتے ہیں۔ تین دن کے بعد تعزیت کرنا مکروہِ تنزیہی ہے لیکن اگر تعزیت کرنے والا یا میت کے رشتہ دار سفر میں ہوں اور تین دن کے بعد آئیں تو اس صورت میں تین دن کے بعد بھی تعزیت مکروہ نہیں۔ جو شخص ایک مرتبہ تعزیت کرچکا ہو اس کے لیے دوبارہ تعزیت کرنا مکروہ ہے۔