مکروہات نماز قسط 5
قراء ت سے متعلق
دوسری رکعت پہلی رکعت سے زیادہ لمبی کرنا مکروہ ہے۔
کسی نماز میں کوئی سورت مقرر کرلینا کہ ہمیشہ وہی پڑھاکرے، کوئی اور سورت کبھی نہ پڑھے، یہ بات مکروہ ہے۔
ابھی سورت پوری ختم نہیں ہوئی،کچھ کلمات رہ گئے تھے کہ جلدبازی کی وجہ سے رکوع میں چلا گیا اور سورت کو رکوع میں جاکر ختم کرلیا تو نماز مکروہ ہوئی۔
امام کا نماز میں مقدارِ مسنون سے بھی زیادہ بڑی بڑی سورتیں پڑھنا یارکوع، سجدے وغیرہ میں بہت زیادہ دیر تک رہنا مکروہِ تحریمی ہے، امام کو چاہیے کہ اپنے مقتدیوں کی ضرورت، مجبوری اور کمزوری وغیرہ کا خیال رکھے۔ جو سب سے زیادہ صاحب ِضرورت ہو اس کی رعایت کرکے قراء ت وغیرہ کرے، بلکہ زیادہ ضرورت کے وقت مقدار مسنون سے بھی کم قراء ت کرنا بہترہے تاکہ لوگوں کو حرج نہ ہو جو جماعت میں کمی کا سبب ہو جائے۔
جب امام قراء ت کررہا ہوتو مقتدی کے لیے کوئی دعا وغیرہ پڑھنا، قرآن مجید کی قراء ت کرناچاہے وہ سورۂ فاتحہ ہو یا اور کوئی سورت ہو، مکروہِ تحریمی ہے۔