مکروہات نماز قسط 4
تصویر سے متعلق
تصویر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا مکروہ ہے۔
جس فرش پر تصویریں بنی ہوں اس پر نماز ہوجاتی ہے، لیکن تصویر پر سجدہ نہ کرے۔ تصویر والی جائے نماز رکھنا مکروہ ہے،نیز تصویر کا گھر میں رکھنا سخت گناہ ہے۔
اگر تصویر سر کے اوپر ہو یعنی چھت میں تصویر بنی ہوئی ہو یا آگے کی طرف ہو یا دائیں طرف یا بائیں طرف ہو تو نماز مکروہ ہے۔ [اسی طرح اگر پیچھے ہو تب بھی مکروہ ہے لیکن دوسری صورتوں سے کم کراہت ہے] اور اگرپاؤں کے نیچے ہو تو نماز مکروہ نہیں، اسی طرح اگر بہت چھوٹی تصویر ہو کہ اگر زمین پر رکھی ہوئی ہواور کھڑے ہوکر دکھائی نہ دے یا پوری تصویر نہ ہو بلکہ سر کٹا ہوایامٹا ہوا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں، ایسی تصویر سے کسی صورت میں نماز مکروہ نہیں ہوتی، چاہے جس طرف ہو۔
درخت یا دریا وغیرہ کسی بے جان چیز کا نقشہ بنا ہو تو وہ مکروہ نہیں۔