نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت

نومولود بچے کے کان میں اذان واقامت

جب بچہ پیدا ہو تو نہلانے کے بعد بچہ کو اپنے ہاتھوں پر اٹھائے اور قبلہ رُخ ہوکر بچے کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہے۔ حی علی الصلوٰۃ اور حی علی الفلاح کہتے ہوئے دائیں بائیں چہرہ بھی پھیرے، البتہ دوران اذان کانوں میں انگلیاں ڈالنے کی ضرورت نہیں۔

اگر کبھی کسی وجہ سے نومولود کو جلدی نہ نہلایا جاسکے تو اذان میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے بلکہ بچے کو کپڑے سے صاف کرکے اذان کہی جاسکتی ہے۔اگر غفلت یا لا علمی کی بنا پر کچھ دن گزر گئے تو بھی خیال آتے ہی اذان کہی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں