تحویل قبلہ کی حکمتیں:
اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالی نے اس حکم کی حکمتیں بھی آشکار کی ہیں ۔فرمایاکہ بیت اللہ افضل ہے بیت المقدس سے ، بیت اللہ کو قبلہ بناکر اللہ تعالی امت محمدیہ کاکمال ظاہر کرناچاہتے ہیں۔{ وَكَذَلِكَ جَعَلْنَاكُمْ أُمَّةً وَسَطًا لِتَكُونُوا شُهَدَاءَ عَلَى النَّاسِ وَيَكُونَ الرَّسُولُ عَلَيْكُمْ شَهِيدًا} [البقرة: 143]
دوسرا یہ کہ قبلہ کی تبدیلی دراصل اللہ تعالی کی طرف سے تمہارا امتحان ہےکہ تم کسی سمت میں تقدس سمجھتے ہویااللہ کے حکم میں تقدس سمجھتے ہو؟اللہ تعالی دیکھناچاہتے ہیں کہ کون اللہ کی اطاعت کرتا ہےاور کون بدعقلی اور ضد کامظاہرہ کرتے ہوئے مخالفت کرتا ہے؟{وَمَا جَعَلْنَا الْقِبْلَةَ الَّتِي كُنْتَ عَلَيْهَا إِلَّا لِنَعْلَمَ مَنْ يَتَّبِعُ الرَّسُولَ مِمَّنْ يَنْقَلِبُ عَلَى عَقِبَيْهِ وَإِنْ كَانَتْ لَكَبِيرَةً إِلَّا عَلَى الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ} [البقرة: 143]
Load/Hide Comments