اذان و اقامت سے متعلق احکام
قسط 5
جن صورتوں میں اذان کاجواب نہیں دینا چاہیے
آٹھ صورتوں میں اذان کا جواب نہیں دینا چاہیے:
1- نماز کی حالت میں۔
2- خطبہ کی حالت میں، چاہے وہ خطبہ جمعہ کاہو یا اور کسی چیز کا۔
3- حیض کی حالت میں۔
4-نفاس کی حالت میں۔
5-علم ِدین پڑھنے پڑھانے کی حالت میں۔
6-جماع کی حالت میں۔
7- قضائے حاجت کے وقت۔
8- کھانا کھانے کی حالت میں جواب دینا ضروری نہیں۔(راجع إعلاء السنن : ۲/۱۲۷ ۔ ۱۲۸ ، باب اجابۃ الأذان والاقامۃ وباب الدعاء للنبي صلی اﷲ علیہ وسلم بعد الأذان والصلوٰۃ علیہ ۔)
البتہ ان چیزوں سے فرصت کے بعد اگر اذان ہوئے زیادہ دیر نہ ہوئی ہوتو جواب دینا چاہیے، ورنہ نہیں۔