سرخی پاؤڈر اور کریم لگا کر وضو کرنا
سرخی پاؤڈر اور کریم میں اگر کوئی ناپاک چیز ملی ہوئی نہ ہو تو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ اگر ان میں سے کسی چیز کی بھی تہہ جم جاتی ہو تو وضو کے صحیح ہونے کے لیے اس کا اتارنا واجب ہے۔تہہ اتارے بغیروضو صحیح نہیں ہو گا۔( آپ کے مسائل اور ان کا حل : ۲/۴۲ )