سوال: میری بیٹی کا گوشت کا حصہ بکرا عید سے میرے پاس رکھا ہے، ان کو بتا بھی دیا تھا، اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ ابھی ہمارے فریج میں جگہ نہیں ہے میں بعد میں منگواؤں گی۔ لیکن کچھ دن بعد ہی بیٹے کی بیوی کے ساتھ کچھ ایسے معاملات ہوئے کہ اس کے بعد سے بیٹی اور داماد نے آنا جانا ختم کردیا (زیادتی میری بیٹی کے طرف سے ہے) اور میرے بیٹے کو خوب برا بھلا کہہ رہے ہیں۔ اب ان کے گوشت کے حصے کا کیا کیا جائے؟ کسی غریب کو بھجوادوں یا انہی کو بھجوانا ضروری ہوگا؟
بیٹے کو میں بیٹی کے سسرال بھیجنا نہیں چاہتی کیونکہ وہ وہاں جائیں گے تو داماد یا بیٹی نے کوئی بات کہی تو مزید بدمزگی پھیلے گی۔
تنقیح: یہ ان کی بیٹی کا اپنا حصہ تھا یا والدہ کی طرف سے ہدیہ تھا؟
جواب: والدہ کی طرف سے ہدیہ تھا
الجواب باسم ملھم الصواب:
واضح رہے کہ ہدیہ قبضے سے تام (مکمل) ہوتا ہے۔ جب آپ کی بیٹی نے اس پر قبضہ نہیں کیا تو اس گوشت کی مالک ابھی بھی آپ ہی ہیں۔ آپ جو چاہیں اس کے ساتھ کر سکتی ہیں، البتہ بائیکیا کے ذریعے بھی بھیج سکتی ہیں۔
******************************
حوالہ جات :.
1: ورکنھا ھو الایجاب والقبول
(الدرالمختارمع رد المحتار 8/491)
2: وتتم الہبة بالقبض الکامل۔ (الدرالمختارمع رد المحتار: 8/493)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
22 دسمبر 2022ء
28 جمادی الاولی 1444ھ
Load/Hide Comments