سوال : کیا کوئی قرآءت ایسی ہے جس میں ” صراط الذین انعمت”میں صراط کے ص کو ض پڑھ سکتے ہیں ؟ میں نے کسی کو پڑھتے ہوئے سنا ہے ۔
الجواب باسم ملھم الصواب
واضح رہے کہ ص کو ض سے تبدیل کر کے پڑھنا درست نہیں ،البتہ ص کو ایک روایت میں س پڑھا جاتا ہے اور ایک روایت میں دونوں مشترک ہیں یعنی ص اور ز کو ملا کر پڑھا جاتا ہے جس سے موٹا ہونے کی وجہ سے ض کی آواز معلوم ہوتی ہے اسے اشمام کہتے ہیں ،یہ قراءت امام حمزہ کوفی میں ہے۔
=================
حوالہ جات:
” الصراط اور صراط الف لام کے ساتھ ہو یا بغیر الف لام کے، دونوں میں صاد کا زا کے ساتھ اشمام ہے، اس کی کیفیت یہ ہے کہ صاد اور زا دونوں کا کچھ حصہ لے کر دونوں کا ایک مرکب حرف بنالیتے ہیں،اس کو اشمام بالحرف کہتے ہیں“۔
واللہ اعلم بالصواب۔
28 ربیع الاول 1444
25 اکتوبر 2022۔