نماز میں سر کا بیشتر حصہ کھلا ہونا ۔

سوال :ایک عورت جس کی عمر 50، 55 سے اوپر ہے اس کو نماز پڑھتے دیکھا کہ وہ دوپٹہ ٹھیک طرح سے نہیں لیتی نماز کے ستر کے مطابق. کان بال پیشانی گلہ کھلا ھوتا ھے کبھی باریک دوپٹہ ہوتا ہے ۔
اب اگر یہ اصلاح کر لیتی ہیں تو ان کی پچھلی نمازوں کا کیا ہو گا ؟

الجواب باسم ملہم الصواب
اگر دوپٹہ اتنا باریک ہو کہ عورت کے سر بال نظر آ رہے ہوں اور ایسے بالوں کی مقدار کم از کم چوتھائی ہو یا سوال میں مذکور اعضا نظر آ رہے ہوں تو پھر نماز درست نہیں۔
آپ انہیں دوپٹہ صحیح طرح لینا سکھادیں۔ اور پچھلی نماز کا فاسد ہونا مشکوک ہے اسلئے اس کا ان خاتون کے سامنے ذکر نہ کریں۔
__________
حوالہ جات :-
1۔لا يقبَلُ اللَّهُ صَلاةَ حائضٍ إلَّا بخِمارٍ
(صحيح أبي داود:641)
ترجمہ: اللہ تعالی بالغ عورت کی نماز دوپٹہ کے بغیر قبول نہیں فرماتا۔
_________

کتب فقہ :-
1۔فشعر الحرة حتی المسترسل عورة فی الأصح وعلیہ الفتوی فکشف ربعہ یمنع صحة الصلاة ۔
(مراقی الفلاح مع حاشیة الطحطاوي،241)،

2۔ وفی الحرة ھذہ الثمانیة: ویزاد فیھا ستة عشر: ……الشعر
(رد المحتار، کتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، 83/2)۔

3۔ویمنع صحۃ الصلوۃ حتی انقعادھاکشف ربع عضو قدرا داء رکن بلا صنعہ من عورۃ غلیظۃ و خفیفۃ ۔
(فتاوی شامیہ : 423/1)

4۔ستر العورة شرط لصحة الصلاة إذا قدر عليه كذا في محيط السرخسي. العورة للرجل من تحت السرة حتي تجاوز ركبتيه… بدن الحرة عورة إلا وجهها و كفيها و قدميها كذا في المتون… قليل الإنكشاف عفو؛ لأن فيه بلوی، و لا بلوی في الكثير، فلايجعل عفواً، الربع و ما فوقه كثير و ما دون الربع قليل، وهو الصحيح، هكذا في المحيط.”

(فتاوی ھندیہ ، الباب الثالث في شروط الصلاة، الفصل الأول في الطهارة و ستر العورة ، 58/1)

5۔باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا درست نہیں ۔
(بہشتی زیور ، نماز کی شرطوں کا بیان، 91/2)۔

6۔اگر نماز پڑھتے وقت ۔۔۔جتنے بدن کا ڈھانکنا واجب ہے اس میں سے چوتھائی عضو کھل۔جائے گا تو نماز نہ ہو گی جیسے ایک کان کا چوتھائی یا چوتھائی سر یا چوتھائی بال ،چوتھائی پیٹ ، چوتھائی پیٹھ ، چوتھائی گردن ، چوتھائی سینہ ، چوتھائی چھاتی وغیرہ کھل جانے سے نماز نہ ہو گی ۔
(بہشتی زیور،، نماز کی شرطوں کا بیان، 91/2)

واللہ اعلم بالصواب

6اکتوبر 2022
9ربیع الاول1444

اپنا تبصرہ بھیجیں