سوال: سینڈل کے نیچے اس طرح کا واضح لکھا ہوا ڈیزائن بنا ہوا ہے، جو بولنا مناسب نہیں لگتا کیا اسے استعمال کرنا چاہئے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
اگر کسی جوتے پر واضح طور پر لفظِ اللہ لکھا ہوا نظر آ رہا ہو جیسا کہ سوال کے ساتھ منسلک تصویر میں ہے تو ایسے جوتے کا استعمال ہرگز جائز نہیں۔ اس سے اللہ تعالیٰ کے نام کی بےحرمتی لازم آئے گی۔
===============
حوالہ جات :
1: لما فی القرآن الكريم :
ذَٰلِكَ وَمَن يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِن تَقْوَى الْقُلُوبِ(الحج، 22: 32)
’’یہی (حکم) ہے اور جو شخص اللہ کی نشانیوں کی تعظیم کرتا ہے (یعنی ان جانداروں، یادگاروں، مقامات، احکام اور مناسک وغیرہ کی تعظیم جو اللہ یا اللہ والوں کے ساتھ کسی اچھی نسبت یا تعلق کی وجہ سے جانے پہچانے جاتے ہیں) تو یہ (تعظیم) دلوں کے تقویٰ میں سے ہے (یہ تعظیم وہی لوگ بجا لاتے ہیں جن کے دلوں کو تقویٰ نصیب ہوگیا ہو)‘‘۔
2: بزازیه:
سمع اسم الله یجب ان یعظم و یقول جل جلاله او تبارك وتعالى. (6/354)
3:الدر المختار :
الکتب التی لا ینتفع بھا یمحی عنھا اسم اللہ وملائکتہ و رسلہ،و یحرق الباقی، ولا بأس بأن تلقی فی مائٍ جارٍ کما ھی، أو تدفن، وھو احسن.
(الدر المختار:کتاب الحظر والاباحۃ 9/696 رشیدیہ)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
21 ستمبر 2022ء
23 صفر 1444ھ