خواب میں شوہر سےمباشرت کرتے دیکھے

السلام علیکم ورحمة الله وبركاته.
سوال: اگر خواب میں شوہر کے ساتھ مباشرت کرتے دیکھے اور جاگنے پر کپڑوں پر گیلاہٹ نہ ہو تو اس صورت میں غسل کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
✒️ الجواب باسم ملهم الصواب
اگر بیوی نے خواب میں شوہر سے مباشرت کرتے دیکھا، مگر جاگنے پر کپڑوں پر کوئی گیلاپن (منی) نہیں پایا تو غسل واجب نہیں۔
حوالہ جات:
کتب فتاوی سے:
1..و ان احتلم ولم يخرج منه شيئ فلا غسل عليه و كذا المرأة.
(کبیری شرح منیہ:5)
🔸واللہ سبحانہ اعلم🔸
▫️16 محرم 1444ھ
▫️17 اگست، 2022ء

اپنا تبصرہ بھیجیں