سوال :مال تجارت کی غرض سے خریدا لیکن قبضہ نہیں ہوا سال بھی گزر گیا تو کیا اس مال پر زکوۃ واجب ہو گی ؟
تنقیح :کیا کپڑاتجارت کی غرض سے خریدا ہے اور نصاب تک پہنچ رہا ہے ؟
جواب تنقیح :جی ہاں کپڑا تجارت کی غرض سے خریدا ہے اور وہ نصاب تک پہنچ رہا ہے۔
الجواب باسم ملہم بالصواب
واضح رہے کہ زکوٰۃ کی ادائی کے لیے کامل ملکیت ہونا ضروری ہے،جبکہ مذکورہ صورت میں چونکہ قبضہ نہیں،اس لیے ملکیت کامل نہیں ہوئی،لہذا اس مال پر زکوۃ واجب نہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ جات
فلا یجب علی المشتری فیما اشتراہ للتجارۃقبل القبض کما منحہ الخالق( فلا یجب علی المشتری )ای قبل قبضہ اما بعدہ فیجب لما معنی کما سینبہ علیہ (منحہ الخالق علی البحر الرائق 2/355)
واللہ اعلم بالصواب
شمسی تاریخ 2022-02-20
قمری تاریخ 18رجب 1443