سوال : اگر خون دو دن آیا پھر بند ہوگیا تو کیا غسل کرنا ضروری ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
اگر کسی خاتون کو تین دن سے کم میں ( یعنی حیض کی کم سے کم مدت 72 گھنٹے ) سے پہلے ہی خون بند ہوجائے تو ایسی عورت پر لازم ہے کہ نماز کے آخر وقت تک انتظار کرے ( یعنی مستحب وقت تک ) اگر خون دوبارہ سے لوٹ کر نہ آجائے تو صرف وضو کرکے نماز وغیرہ پڑھے غسل کی ضرورت نہیں-
===============================
حوالہ جات :
1 : ( وان ) انقطع لدون اقلہ تتوضأ وتصلی فی آخر الوقت ۰
( الدر المختار : 1/489 )
2 : ثم ان المرأۃ کلھا انقطع دمھا فی الحیض قبل ثلاثۃ ایام تنتظر الی آخر الوقت المستحب وجوبا، فان لم یعد توضأ فتصلی وتصوم او تتشبہ۰وان عاد بطل الحکم بطھارتھا فتقعد ۰
( ذخر المتاھلین : 78 )
واللہ اعلم بالصواب
قمری : 23/6/1443
شمسی : 27/1/2022