سوال:السلام علیکم
منگنی میں انگوٹھی پہنانے کا کیا حکم ہے۔۔۔یا صرف انگوٹھی دینے کا کیا حکم ہے؟
الجواب باسم ملھم الصواب
وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
واضح رہے کہ شرعاً منگنی کا مقصد مستقبل میں نکاح کا پختہ وعدہ کرنا ہوتا ہے،اگر منگنی کو لازم اور سنت سمجھ کر نہ کیا جائے تو چند شرائط کے ساتھ درست ہے:
1. منگنی کی تقریب مروجہ رسومات و خرافات سے پاک ہو اور اس میں حرام یا ناجائز کاموں کا ارتکاب نہ کیا جائے۔
2. اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ لڑکا اور لڑکی ایک دوسرے کو انگوٹھی نہ پہنائیں ؛کیونکہ ابھی یہ دونوں نا محرم ہیں۔
========================
حوالہ جات:
1- أو جئتک خاطبًا لعدم جريان المساومة في النكاح او هل أعطيتنيها أن المجلس للنكاح وإن للوعد فوعد
(رد المحتار علی الدر المختار: 82/4)
2- لو قال ھل اعطیتنھا فقال أعطیتک ان کان المجلس للوعد فوعد وان کان للعقد فنکاح۔
(البحر الرائق ج3/ 147)
3- منگنی نکاح نہیں ہے۔ وعدہِ نکاح ہے۔
(کفایت المفتی: 48/5)
واللہ اعلم بالصواب
25 جنوری 2022ء
22 جمادی الاخری 1443ھ