سوال: داڑھی کے خلال کرنے کا کیا حکم ہے ؟اور اس کا تفصیلی طریقہ بھی تحریر فرما دیں ؟
سائل:حسان شاہ
﷽
الجواب حامدا ومصلیا
داڑھی اگر گھنی نہ ہوتو کھال تک پانی کا پہنچانا ضروری ہے ،اور اگر گھنی ہو تو چہرہ کی حدود میں آنے والے بالوں کا دھونا فرض ہے ،باقی دونوں صورتوں میں نیچے لٹکے ہوئے بالوں کا دھونا سنت ہے۔
خلال کا طریقہ یہ ہے کہ دائیں ہتھیلی میں پانی لے کر ہاتھ کی پشت کو گردن کی طرف کرے اور انگلیوں کو داڑھی کے بالوں میں نیچے سے اوپر کی طرف داخل کرتے ہوئے خلال کرے۔
حدیث میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپﷺ داڑھی میں خلال فرماتے تھے ،ایک اور حدیث میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب وضو فرماتے تو ہتھیلی میں پانی لیتے اسے ٹھوڑی سے نیچے داخل کرتے ہوئے (انگلیوں سے) خلال فرماتے اور فرمایا کہ :اسی طرح مجھے میرے رب نے حکم دیا ہے۔
سنن الترمذي (1/ 86)
“عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُخَلِّلُ لِحْيَتَهُ”
سنن أبي داود (1/ 36)
“عَنْ أَنَسٍ يَعْنِي ابْنَ مَالِكٍ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ، أَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَأَدْخَلَهُ تَحْتَ حَنَكِهِ فَخَلَّلَ بِهِ لِحْيَتَهُ»، وَقَالَ: «هَكَذَا أَمَرَنِي رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ»”
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 100)
“ثم لا خلاف أن المسترسل لا يجب غسله ولا مسحه بل يسن، وأن الخفيفة التي ترى بشرتها يجب غسل ما تحتها كذا في النهر. وفي البرهان: يجب غسل بشرة لم يسترها الشعر كحاجب وشارب وعنفقة في المختار”
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 117)
“أقول: والمتبادر منه إدخال اليد من أسفل بحيث يكون كف اليد لداخل من جهة العنق وظهرها إلى الخارج، ليمكن إدخال الماء المأخوذ في خلال الشعر، ولا يمكن ذلك على الكيفية المارة فلا يبقى لأخذه فائدة، فليتأمل… وكيفيته: أن يخلل بعد التثليث من حيث الأسفل إلى فوق اهـ.
ثم اعلم أن هذا التخليل باليد اليمنى كما صرح به في الحلية، وهو ظاهر”
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 117)
“وكيفيته على وجه السنة أن يدخل أصابع اليد في فروجها التي بين شعراتها من أسفل إلى فوق بحيث يكون كف اليد الخارج وظهرها إلى المتوضئ”
الفتاوى الهندية (1/ 7)
“تخليل اللحية بعد التثليث سنة في قول أبي يوسف وبه أخذ. كذا في الزاهدي وفي المبسوط وهو الأصح…وكيفيته أن يدخل أصابعه فيها ويخلل من الجانب الأسفل إلى فوق وهو المنقول عن شمس الأئمة الكردي – رحمه الله تعالى -. كذا في المضمرات”
واللہ اعلم بالصواب حررہ العبد حنظلہ عمیر غفر لہ نور محمد ریسرچ سینٹر دھوراجی کراچی ۶/۲/۱۴۴۱ھ ء2019/10/6 |