سوال ۔ روزانہ نفلی صدقہ کے پیسے گھر میں ہمارے پاس کھلے جمع ہوتے ہیں کسی کو دیتے ہوئے ان پیسوں کو ھم بندھوا کے دے سکتے ہیں۔۔ یا اپنے پاس سے بندھا ہوا نوٹ کر کے دے سکتے ہیں۔
الجواب باسم ملھم الصواب ۔
اگر گھر کے افراد کی طرف سے صدقہ کی رقم میں ردوبدل کرنے کی صراحتاً یا دلالۃً اجازت ہو تو صدقہ کی رقم اپنی طرف سے بندھواکر دینا اور بدلے میں اتنی رقم رکھ دینا درست ہے۔
____
حوالہ جات ۔۔
1 ۔۔۔۔لمافی الدرالمختار مع رد المحتار:
ولوتصدق(الوکیل) بدراھم نفسہ اجزأ ان کان علی نیۃ الرجوع وکانت دراھم المؤکل قائمۃ (درمختار)شامی میں ہے (قولہ ولو تصدق الخ) ای الوکیل بدفع الزوکاۃ اُذا امسک دراھم المؤکل ودفع من مالہ لیر جع ببدلھا فی دراھم المؤکل صح بخلاف ما اذا انفقھا اولاً علی نفسہ مثلاً ثم دفع من مالہ فھو متبر…
(ج:٢، ص:١٥، کتاب الزکوٰۃ)
2 ۔ وفی رد المحتار:
(قوله: ولا يخرج عن العهدة بالعزل ) فلو ضاعت لا تسقط عنه الزكاة”.
(الدر المختار مع رد المحتار: ٢/ ٢٧٠)
فقط واللہ اعلم بالصواب ۔
14ربیع الاول 1443
21اکتوبر 2021