سوال:السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
باجی کیا پرندوں کے سامنے کپڑے بدلنا جائز ہے؟
الجواب باسم ملہم الصواب
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
کپڑے اگر ایسے جگہ پر بدلے جائیں جہاں پرندے یا دوسرے جانور موجود ہوں ،مگر کسی غیر کی نگاہ نہیں پڑ سکتی تو اس میں کوئی حرج نہیں، البتہ فطری حیا کا تقاضا یہ ہے کہ تنہائی میں کپڑے بدلے جائیں۔
چنانچہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کا ارشاد ہے:
الحیاء شعبۃ من الإیمان
ترجمہ: حیا ایمان کا ایک شعبہ ہے۔
نیز، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:
إذا لم تستحیی فافعل ما شئت۔
ترجمہ: جب شرم وحیا نہ رہے تو پھر جو مرضی کرو۔
=====
حوالہ جات
1. اخرجہ البخاری و مسلم فی صحیحھما۔ بخاری: رقم الحدیث ۹، مسلم: رقم الحدیث ۳۵
2. اخرجہ البخاری فی صحیحیہ۔ رقم الحدیث ۳۴۸۳
3. حدثنا أحمد بن محمد بن نيزك البغدادي قال : حدثنا الأسود بن عامر قال : حدثنا أبو محياة ، عن ليث ، عن نافع ، عن ابن عمر ، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : إياكم والتعري فإن معكم من لا يفارقكم إلا عند الغائط وحين يفضي الرجل إلى أهله ، فاستحيوهم وأكرموهم : هذا حديث غريب لا نعرفه إلا من هذا الوجه وأبو محياة اسمه : يحيى بن يعلى. [جامع الترمذی، رقم الحدیث: ۲۸۰۰]
4. الستر مشتمل على حق الله وحق العباد وإن كان مراعى في الجملة بسبب استتاره عنهم فحق الله تعالى ليس كذلك، فإن قيل الستر لا يحجب عن الله تعالى؛ لأنه سبحانه يرى المستور كما يرى المكشوف أجيب بأنه يرى المكشوف تاركا للأدب والمستور متأدبا وهذا الأدب واجب مراعاته عند القدرة عليه [البحر الرائق: ج ۱ ص ۲۸۳]
5. ویکرہ مع کشف العورۃ ولو في مکان لا یراہ فیہ أحد، ویستحب أن یغتسل بمکان لا یراہ فیہ أحد لا یحل لہ النظر لعورتہ لاحتمال ظہورہا في حال الغسل أو لبس الثیاب۔ [مراقي الفلاح: فصل وآداب الاغتسال، ص ۱۰۶
فقط۔ واللہ اعلم بالصواب
تاریخ:
۲۴ صفر ۱۴۴۳ ھ
مطابق: یکم اکتوبر ۲۰۲۱