امام مالک کے نزدیک ولاء یعنی پے درپے وضو کرنافرض ہے۔فقہ حنفی میں سنت مؤکدہ ہے۔علامہ شامی نے ولاءکےدو معنی بیان فرمائے ہیں:
(1) جب افعالِ وضو کررہا ہے تو خلافِ وضو کوئی کام نہ کرے۔(بدائع)
(2) ایک عضو کودھونے کے بعد اتناوقفہ نہ کرے کہ اس سے پہلے والاعضوخشک ہوجائے ۔یہی تعبیر اکثر اکابر نے اختیار کی ہے۔
اگر تاخیراگر کسی عذر کی وجہ سے ہوتو کوئی حرج نہیں۔ یہی حکم غسل اور تیمم کا بھی ہے۔جیسے پانی ختم ہونے کی وجہ سے کوئی عضورہ گیا اور پانی آنے تک اعضاسوکھ گئے تو کوئی حرج نہیں۔