سوال:کسی کی صحتیابی پر نقد رقم دینے کی منت ماننے پر کیا کسی مستحق کو کھانے کا سامان لے کر دینا درست ہوگا اور کھانے کی چیز دینے کی صورت میں ملکیت کی کیا صورت اختیار کی جاٸے ؟
الجواب باسم ملھم الصواب
مذکورہ صورت میں اختیار ہے رقم بھی دے سکتے ہیں اور کھانے کا سامان لے کر دینا بھی درست ہے۔
دونوں صورتوں میں رقم یا کھانے کا سامان مستحق کے حوالے کر دینے سے ملکیت ثابت ہوجائے گی۔
1۔ رجل قال إن نجوت من ہذا االغم الذی أنا فیہ فعلي أن أتصدق بعشرۃ دراہم فاشتری بعشرۃ دراہم خبزا فتصدق بعین الخبز أو ثمن الخبز یجزیہ۔ (التاتارخانیۃ، الأیمان، الفصل السادی والعشرون فی النذور ۶/۲۸۳ رقم: ۹۳۸۰، ہندیہ زکریا قدیم ۲/۶۶، جدید ۲/۷۲، قاضیخان زکریا جدید ۱/۱۶۵، وعلی ہامش الہندیۃ ۱/۲۶۹)
نذر أن یتصدق بعشرۃ دراہم من الخبز فتصدق بغیرہ جاز إن ساوی العشرۃ کتصدقہ بثمنہ۔ (شامی زکریا: 5/ 525)
2۔ ولو نذر أن یتصدق بخبز کذا فتصدق بقیمۃ جاز۔
(تفسیر مظہری:6/ 223)
فقط۔ واللہ اعلم بالصواب
۲۷صفر ۱۴۴۳ھ
4 اکتوبر 2021