استعمال کی کن چیزوں پرز کوٰۃ واجب ہے

سوال:استعمال کی اشیاء میں سے کن چیزوں کی زكوة واجب ہے اور کن کی نہیں؟

جواب:عاقل، بالغ مرد و عورت کے استعمال کی اشیا میں صرف سونے، چاندی اور نقد رقم پر زکوۃ واجب ہے۔ ان چیزوں کے علاوہ دیگر چیزوں پر زکوٰۃ اس وقت واجب ہوگی جب انھیں فروخت کرنے کی نیت سے خریدا ہو، لہذا استعمال کی کسی چیز پر زکوٰۃ واجب نہیں۔

====================

حوالہ جات

1۔ ولا في ثياب البدن واناث المنزل و دور السكني ونحوها..اذا لم تنو للتجارة ..وفي الشاميه تحت( قوله واناث المنزل) أي كثياب البدن الغير المحتاج إليها و كالحوانيت والعقارات،

( الدر المختار : ج2 ص264)

2۔ وليس في دور السكني و ثياب البدن واثاث المنزل ودواب الركوب وعبيد الخدمة وسلاح الا ستعمال زكوة

( الهداية : ج1 ص 187)

والله اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں