سوال:آج کل ایک بیوٹی ٹریٹمنٹ بہت رواج پا رہا ہے آپکے چہرے پر فاونڈیشن لگاتے ہیں اور وہ چھ مہینے تک برقرار رہتی ہے اسی طرح ہونٹوں پر کسی خاص طریقے سے لپ اسٹک لگائی جاتی ہے وہ چھ مہینے تک برقرار رہتی ہے چاہے آپ رگڑ رگڑکر منہ کیوں نہ دھویں
یہ ٹریٹمنٹ سے وضو ہو گا یا نہیں۔
الجواب باسم ملہم الصواب
واضح رہے کہ وضو اور غسل میں جلد تک پانی پہنچانا ضروری ہے۔لہذااگر مذکورہ لپ اسٹک یافاؤنڈیشن کی ماہیت ایسی ہے کہ وہ جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنتی ہے تو جب تک اس کا اثر باقی رہے گا، وضو اور غسل صحیح نہیں ہوگا۔
اور اگر وہ فاونڈیشن اور لپ اسٹک جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہیں ہیں، تو اس اس کی موجودگی میں بھی وضو اور غسل درست ہوگا۔
اب یہ کیسے پتا چلے گا کہ جلد تک پانی پہنچتا ہے یا نہیں،اس کو پہچاننے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ لپ اسٹک یا فاؤنڈیشن کسی کاغذ پر لگا خشک کردیں اور پھر اس پر ایک قطرہ پانی کا ٹپکا کر کاغذ کی دوسری جانب دیکھیں،اگر کاغذ کی دوسری جانب پانی کا اثر پہنچ جاتا ہے تو سمجھ جائیں کہ یہ جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ نہیں بنتی،اگر پانی کا اثر دوسری جانب نہیں پہنچتا تو سمجھ جائیں کہ یہ جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔
—————————————————
حوالہ جات
1.لما في الفتاوی الهندیۃ:
” لو كان عليه جلد سمك او خبز ممضوغ قد جف فتوضأ ولم يصل الماء إلى ما تحته لم يجز لأن التحرز عنه ممكن، كذا فى المحيط “ (الفتاوی الہنديۃ : ١/ ٥)
کذا فی الدر مع الرد:
وَيَجِبُ) أَيْ يُفْرَضُ (غَسْلُ) كُلِّ مَا يُمْكِنُ مِنْ الْبَدَنِ بِلَا حَرَجٍ مَرَّةً كَأُذُنٍ وَ (سُرَّةٍ وَشَارِبٍ وَحَاجِبٍ وَ) أَثْنَاءِ (لِحْيَةٍ) وَشَعْرِ رَأْسٍ وَلَوْ مُتَبَلِّدًا لِمَا فِي – {فَاطَّهَّرُوا} [المائدة: 6]- مِنْ الْمُبَالَغَةِ
واللہ تعالی اعلم بالصواب
١٤ صفر ١٤٤٣