علامہ حصکفی کے نزدیک اگر شروع میں تسمیہ بھول جائے تو بیچ میں بسم اللہ پڑھنامسنون نہیں بلکہ مستحب ہے۔البتہ کھاناکھاتے ہوئے شروع میں بسم اللہ بھول جائے تو بیچ میں بھی پڑھ سکتا ہے کیونکہ وضوعمل واحد ہے کھانا عمل واحد نہیں بلکہ اس کاہر لقمہ الگ فعل ہے اس لیے اس میں وسط میں بھی بسم اللہ پڑھ سکتا ہے۔چنانچہ اگر کوئی یہ قسم کھائے کہ میں جب بھی گوشت کھاؤں تو مجھ پر ایک درھم صدقہ کرنا لازم ہوگا تواگر اس پر ہر لقمہ سے درہم واجب ہوگا بیچ والے سے بھی ۔ البتہ جو لقمے بسم اللہ سے پہلے کھائےاس کی طرف سے تسمیہ ادا نہ ہوگا ۔ لیکن علامہ شامی نے آگے جاکر «إذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَنَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ»والی حدیث سے رد فرمایا ہے کہ اس حدیث کے مطابق درمیان میں دعا پڑھنے سے شروع میں جو رہ گئی تھی وہ بھی ادا ہوجائے گی حالانکہ کھانے کاہرلقمہ مستقل عمل ہے تو وضوجوکہ عمل واحدہے اس کے درمیان میں تسمیہ پڑھنے سے شروع کی طرف سے ادا ہوجاناچاہیے۔ وَيُؤَيِّدُهُ مَا نَقَلَهُ الْعَيْنِيُّ فِي شَرْحِ الْهِدَايَةِ عَنْ بَعْضِ الْعُلَمَاءِ أَنَّهُ إذَا سَمَّى فِي أَثْنَاءِ الْوُضُوءِ أَجْزَأَهُ
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 109)
وَقَالَ شَارِحُ الْمُنْيَةِ: وَالْأَوْلَى أَنَّهُ اسْتِدْرَاكٌ لِمَا فَاتَ لِقَوْلِهِ – صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ – ” «إذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ فَنَسِيَ أَنْ يَذْكُرَ اسْمَ اللَّهِ عَلَى طَعَامِهِ فَلْيَقُلْ بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» رَوَاهُ أَبُو دَاوُد وَالتِّرْمِذِيُّ، وَلَا حَدِيثَ فِي الْوُضُوءِ اهـ أَيْ فَلَوْ لَمْ يَكُنْ فِيهِ اسْتِدْرَاكٌ لِمَا فَاتَ لَمْ يَكُنْ لِقَوْلِهِ أَوَّلَهُ فَائِدَةٌ، وَلَا يُمْكِنُ الِاسْتِدْرَاكُ فِي الْوُضُوءِ بِقَوْلِهِ «بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرِهِ» لِأَنَّ الْحَدِيثَ وَارِدٌ فِي الْأَكْلِ وَلَا حَدِيثَ فِي الْوُضُوءِ. وَقَدْ يُقَالُ: إذَا حَصَلَ بِهِ الِاسْتِدْرَاكُ فِي الْأَكْلِ مَعَ أَنَّهُ أَفْعَالٌ مُتَعَدِّدَةٌ يَحْصُلُ فِي الْوُضُوءِ بِالْأَوْلَى، لِأَنَّهُ فِعْلٌ وَاحِدٌ فَيُسْتَفَادُ ذَلِكَ بِدَلَالَةِ النَّصِّ لَا بِالْقِيَاسِ، وَيُؤَيِّدُهُ مَا نَقَلَهُ الْعَيْنِيُّ فِي شَرْحِ الْهِدَايَةِ عَنْ بَعْضِ الْعُلَمَاءِ أَنَّهُ إذَا سَمَّى فِي أَثْنَاءِ الْوُضُوءِ أَجْزَأَهُ