بکرے کے بجائے اس کی قیمت صدقہ کرنا

سوال:کسی نے سوال کیا ہے کہ اس نے اللّٰہ کی راہ میں بکرا صدقہ کرنے کی نیت کی ہے، اگر وہ بکرے کا صدقہ نہ کرے اس کو بیچ کر اس کے پیسے اللّٰہ کی راہ میں خرچ کر دے تو ایسا کرسکتے ہیں یا وہ بکرا ہی ذبح کرکے اللّٰہ کی راہ میں دینا ہوگا؟

الجواب باسم ملھم الصواب

مذکورہ صورت میں بکرا صدقہ کرنے کے بجائے اس کی قیمت صدقہ کرنا بھی جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الجوہرة النیرہ میں ہے:

“..لأن القيمة عندنا تجزي في الزكاة فكذا في الكفارات ولأن المقصود سد الخلة ودفع الحاجة وذلك يوجد في القيمة.”.

(کتاب االظهار، کفارة الظهار(2/ 68)، ط. المطبعة الخيرية، الطبعة: الأولى، 1322هـ)

فقط-واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں