سوال: میرے جاننے والے ایک بلڈنگ میں رہتے ہیں، وہاں کافی وقت سے گیس نہ آنے کا مسئلہ ہے گیس کمپنی کے آفس کئی بار شکایت کی مگر نہیں آئی بلڈنگ کے لوگوں نے ایک مشین اپنے گھر میں لگائی جو گیس کھینچتی ہے اب مجبور ہوکر انہوں نے بھی لگالی ہے کیونکہ بہت مشکل تھی تو کیا یہ جائز ہے لگانا؟
الجواب باسم ملهم الصواب
زیادہ گیس کھینچنے کے لیے گھر میں گیس کمپریسر لگانا شرعا جائز نہیں، اس لیے کہ اس سے اہل محلہ کو تکلیف اور ضرر لاحق ہوتا ہے اور ان کی گیس سپلائی متاثر ہوتی ہے اور جو چیز عام لوگوں کی تکلیف کا ذریعہ بنے اس کا استعمال شرعا ممنوع ہوتا ہے، البتہ اگر اتنی گیس بھی میسر نہیں جس کے حق دار ہیں تو اپنے حق کے بقدر گیس حاصل کرنے کی حد تک آلہ لگوانے اور گیس حاصل کرنے کی فی نفسہ گنجائش ہے۔
———————————–
فتاوى شامي، كتاب الحظر والاباحة،٣٩٨/٦
لا فعل ضرر أو ضرار بأحد فى ديننا اي لا يجوز شرعا الا لموجب خاص.
(فيض القدير.٤٣١/٦)
واللہ سبحانہ وتعالیٰ