کتنی عمر کے لڑکے سے پردہ کرنا چاہیے؟

سوال:جوائنٹ فیملی سسٹم میں کتنے بڑے لڑکے سے پردہ فرض ہو جاتا ہے ۔ یعنی بلوغت سے پہلے بھی کیا پردہ فرض ہو جاتا ہے؟

الجواب باسم ملھم الصواب

جو لڑکا مراہق ہو (یعنی شہوت کی عمر کو پہنچ چکا ہو) اس سے پردہ کرنا لازم ہے اور مراہقت کی حد، ماحول اور نشودنما کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہے علامہ شامی کی تحقیق کی بناء پر 12 سال کےلڑکے سے پردہ کرنا چاہیے۔

چنانچہ فتاوٰی شامی میں ہے:

حاشية ابن عابدين – (3 / 35)

“فَتَحَصَّلَ مِنْ هَذَا: أَنَّهُ لَا بُدَّ فِي كُلٍّ مِنْهُمَا مِنْ سِنِّ الْمُرَاهَقَةِ وَأَقَلُّهُ لِلْأُنْثَى تِسْعٌ وَلِلذَّكَرِ اثْنَا عَشَرَ لِأَنَّ ذَلِكَ أَقَلُّ مُدَّةٍ يُمْكِنُ فِيهَا الْبُلُوغُ كَمَا صَرَّحُوا بِهِ فِي بَابِ بُلُوغِ الْغُلَامِ”.

9 سال کی عمر کے بچوں سے عورت کو احتیاط کرنی چاہیے، احتیاط کا مطلب یہ ہے کہ پورا پردہ تو نہ کرے، مگر احتیاط کرے کہ بے تکلف سامنے نہ آئے، اُس کے سامنے سر وغیرہ کھولنے میں احتیاط کرے۔

فقط

واللہ تعالی اعلم بالصواب

اپنا تبصرہ بھیجیں