غیر مسلموں کے مقدس مقامات کا نقشہ بنانا۔

سوال:السلام علیکم  ایک کزن ہیں میری ہوم آرکیٹیکچر کا کورس کر رہی ہیں ۔۔اس میں ان کو نقشے بنانے ہوتے ہیں یا ماڈل گھروں کے تیار کرنے ہوتے ہیں.

تو کیا وہ لوگ ماڈل بنانے کیلئے مندر یا چرچ وغیرہ کا ماڈل بناسکتی ہیں ؟ تعظیم وغیرہ مقصد نہیں صرف پریکٹس کیلئے؟

الجواب باسم ملهم الصواب

اس قسم کی عمارتوں کی تعمیر کا کام کرنا فی نفسہ جائز ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جائز ہے، البتہ اس سے احتیاط کرنا اولی ہے۔

▪️قال الحصکفي: وجاز تعمیر کنیسة۔ قال ابن عابدین: قولہ: (وجاز تعمیر کنیسة) قال في الخانیة: ولو آجر نفسہ لیعمل في الکنیسة، و یعمرہا لا بأس بہ؛ لأنہ لا معصیة في عین العمل۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۶/۳۹۱، کتاب الحضر والاباحة، فصل في البیع، ط: دار الفکر، بیروت)،( احسن الفتاوی: ۷/۳۰۹، کتاب الاجارة، ط: ایچ ایم سعید، کراچی)

اپنا تبصرہ بھیجیں