سوال:اگر کچھ کپڑے دھونے کے بعد پتا چلا کہ مشین کے پانی میں چھپکلی تھی جو کپڑے دھوئے ہیں ان کو دوبارہ دھونا پڑے گا؟
جواب: صورت مسئولہ میں مشین کے پانی میں چھپکلی جانے سے پانی ناپاک نہیں ہو گا۔ یہی حکم مرنے کی صورت میں بھی ہے، لہذا کپڑے پاک ہیں دوبارہ دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔
لمافی الهندیة (۲۴/۱): وموت ما لیس لہ نفس سائلۃ فی الماء لا ینجسہ کالبق والذباب والزنابیر والعقارب ونحوھا.
وفی الدرالمختار (۱۸۳/۱): (ویجوز) رفع الحدث (بما ذکر وان مات فیه) ای الماء ولو قلیلا (غیر دموی کزنبور ) وعقرب وبق.
وفی الشامیة (غیر دموی) المراد مالا دم له سائل لما فی القھستانی ان المعتبر عدم السیلان لا عدم اصله حتی لو وجد حیوان له دم جامد لا ینجس.
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر