﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۹۲﴾
سوال:- السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! مفتی صاحب اگر رخصتی ہوگئی ہو اور صحبت نہیں کی تو ولیمہ ہوسکتا ہے؟کیا صحبت کرنا شرط ہے ولیمہ کے لئے ؟
جواب :- وظیفہ زوجیت ادا کرنے کے بعد ولیمہ کرنا بہتر ہے البتہ اگر کسی وجہ سے شب عروسی میں صحبت نہیں ہوئی تو ولیمہ کو مؤخر نہیں کیا جائے گا بلکہ شب عروسی گزارنے کے بعد ولیمہ کر نے سے سنت ادا ہو جائے گی۔
حاشية ابن عابدين (رد المحتار) – (3 / 104)
فإن الدخول يشمل الخلوة أيضا لأنها دخول حكما كما في البحر
فقط والله تعالیٰ اعلم
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
الجواب صحیح
مفتی انس عفی اللہ عنہ
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
الجواب الصحیح
مفتی طلحہ ہاشم صاحب
رفیق دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی