مصیبت میں موت کی دعا کرنا

﴿ رجسٹر نمبر: ۱، فتویٰ نمبر: ۲۶﴾

سوال:–  اگر کوئی مصیبت میں ہو تو کیا اس کی موت کے لیے دعا کرنا جائز ہے؟ 

حیدر، کراچی

جواب:-  مصیبت کے وقت موت کی تمنا کرنا جائز نہیں ،احادیث میں اس سے منع کیا گیا ہے۔ البتہ اگر کوئی شخص دعا کرنا ہی چاہے تو یہ  ماثور دعا مانگ لیا کرے:” اے اللہ! مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندہ رہنا میرے لیے باعث خیر ہو، اور وفات دے دے اگر وفات ہی میں میرے لیے بھلائی ہو-“

( فتاوی شامی 9-401)

یکرہ تمنی الموت لغضب أو ضیق عیش وفي صحیح مسلم: لا یتمنین أحدکم الموت لضر نزل بہ فإن کان لابد متمنیاً فلیقل: اللہم أحیني ماکانت الحیاة خیراً لي وتوفني إذا کانت الوفاة خیراً لي ۔۔۔۔۔

فقط والله المؤفق

 صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر

اپنا تبصرہ بھیجیں