قادیانی ،ذکری فرقے کے بچوں کوتعلیم دینا

قادیانی اور ذکری فرقے کے لوگوں کے بچوں کواسلام کی تعلیم دینا اورقرآن پڑھاناجائزہے یانہیں؟

  • اگر کہیں کوئی عالم یامولوی قادیانی ا ور ذکری فرقے کے بچوں کواسلام اور قرآن کی تعلیم دے رہاہوتواس کے بارے میں شریعت  کا کیاحکم ہے ؟
  • کیا اس کو مذکورہ  لوگوں کے بچوں کوتعلیم قرآن واسلام دیتے رہنا چاہیے یاچھوڑدینا  چاہیے ۔

شرعی مسئلہ سےآگاہ فرمائیں

محمد  فتور علی

کورنگی کراچی

الجواب بعون ملہم الصواب

  • قادیانی اپنے غلط عقائد ونظریات کی بنیاد پر  مرتدا ور اس کے پیروکار  کافرو دائرہ اسلام سے خارج  ہیں اسی طرح  ذکری فرقہ  بھی  کافر اور دائرہ اسلام  سےخارج ہے ۔ لہذا ان لوگوں کو یا ان کے بچوں کو اسلام کے بنیادی عقائد کی تعلیم دی جائے اورا ن سے روشناس کرایاجائے اس کے بعد اسلام اورقرآن  کی عام تعلیم  دی جائے  لیکن قرآن کریم ان کے ہاتھوں میں اس وقت تک نہ دیاجائے جب تک وہ دائرہ اسلام میں داخل  نہ ہوجائیں ۔
  • اگر وہ عالم  یا مولوی صاحب مذکورہ  بالاتفصیل  کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں توشرعاً اس کی اجازت ہے ۔
  • اگر سوال نمبر ایک میں درج شدہ تفصیل کے مطابق تعلیم دے رہے ہیں تواسے جاری رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔

واللہ اعلم بالصواب ۔

احقر شاہ محمد تفضل علی

الجواب الصحیح

احقر محمود اشرف غفراللہ

12/5/1423ء

دارالافتاء جامعہ دارالعلوم کراچی

پی ڈی ایف فائل اور عربی حوالہ جات کےلیےلنک پرکلک کریں :

https://www.facebook.com/groups/497276240641626/permalink/1039808063055105/

اپنا تبصرہ بھیجیں