چھوٹے بال والی خواتین احرام سے نکلنے کے لیے کتنے بال کاٹیں؟

فتویٰ نمبر:5057

سوال:محترم جناب مفتیان کرام!

کچھ خواتین عمرے پہ جانا چاہتی ہیں اور ان کے بال قدرتی چھوٹے (کندھوں تک)اور پتلے ہیں، براہ مہربانی رہنمائی فرمائیے کہ وہ احرام کھولنے کے لیے کتنے بال کاٹیں؟ ایسی خواتین زیادہ سے زیادہ عمرہ کیسے کرسکتی ہیں؟

الجواب حامدا ومصلیا

ایسی خواتین پر ایک چوتھائی سے زیادہ سر کا قصر ضروری ہوگا، لہذا اس کے لیے بہتر ہے کہ ایک عمرہ سے فارغ ہوکر احتیاطاً آدھے سر کے بالوں کا ایک پور کے برابر قصر کرلیں، اور جب دوسرا عمرہ ادا کریں تو بقیہ آدھے حصے کے بالوں کا قصر کرلے۔ اور کثرت سے طواف ادا کرتی رہیں۔

1۔فأقل الواجب في التقصیر قدر الأنملۃ من جمیع شعر ربع الرأس، لکن أصحابنا قالوا: یجب أن یزید في تقصیر الربع علی قدر الأنملۃ؛ لأن أطراف الشعر غیر متساویۃ عادۃ، فلو قصر قدر الأنملۃ من الربع لم یستوف قدر الأنملۃ من جمیع شعر الربع بل من بعضہ، فوجب أن یرید علی قدر الأنملۃ۔ (غنیۃ الناسک، فصل في الحلق، قدیم ۹۳، جدید کراچی ۱۷۴، بدائع قدیم ۲/ ۱۴۱، جدید زکریا ۲/ ۳۳۰)

2۔الأفضل في حقہا الأخذ من کل شعرۃ وإن قصرت بعض رأسہا وترکت البعض أجزأہا إذا کان ماقصرت مقدار ربع الرأس فصاعدا، وإن کان أقل من ذلک لا یجزئہا اعتبارا للبعض في حقہا بالحلق في حق الرجل۔ (البحر العمیق، المکتبۃ المکیۃ بیروت ۳/ ۱۷۹۷)

3۔إن المرأۃ لو قصرت مقدار الأنملۃ من أحد جانبي رأسہا، وذلک یبلغ النصف أو دونہ أجزأہا، وعلل فیہ، وقال: لأن حلق ربع الراس، وتقصیر ربعہ مثل حلق جمیع الرأس في وجوب الدم، فکذا في حصول التحلل۔ (البحرالعمیق، المکتبۃ المکیۃ، بیروت ۳/ ۱۷۹۸)

فقط۔

واللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 7۔2۔1440

عیسوی تاریخ: 2019۔10۔7

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں