فتوی نمبر:5056
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
مولانا اشرف علی تھانوی کے بارے میں جو احناف کی کتاب ( المہند علی المفند) میں جو بات لکھی ہے کہ انہوں نے اپنے مرید کو اپنا کلمہ پڑھوایا،اسکی کیا حقیقت ہے؟
والسلام
الجواب حامدۃو مصلية
حضرت حکیم الامت،مجدد ملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ پر لگایا گیا الزام جو کہ سوال میں مذکور ہے، بسیار کوشش کے مذکورہ کتاب_ المہند علی المفند_میں کہیں نہیں مل سکا،البتہ رسالہ “الامداد” میں (اس کا عکس جواب کے ساتھ منسلک ہے)حضرت کے ایک مرید کا ایسا ایک واقعہ مذکور ہے جس میں انہوں نے حضرت کو خط میں بتایا کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ وہ کلمہ پڑھتے ہیں اور محمد رسول اللہ کی جگہ اشرف علی رسول اللہ کے الفاظ زبان سے نکلتے ہیں، نیز لکھاخواب میں ہی مجھے اس بات کا احساس ہورہا تھا کہ میں غلط ہوں مگر باوجود کوشش کے اسے درست پڑھنے سے قاصر ہوں،اس واقعے کو لے کر حضرت پر مذکورہ بالا اعتراض کیا گیا جس کی حقیقت میں کوئی وجہ بنتی ہی نہیں ، کیونکہ یہ محض ایک خواب تھا اور خواب پر کوئی عقل مند کسی قسم کا حکم نہیں لگایا کرتے حتی کہ شرعی اعتبار سے بھی خواب کی حالت میں انسان مرفوع القلم ہوتا ہے یعنی اس سے کسی قسم کا مواخذہ نہیں ہوتا۔ نیز اہل علم جانتے ہیں کہ خواب ایک رمزیہ اور اشاراتی زبان ہے, اسی وجہ سے خواب کچھ ہوتا ہے اور اس کی تعبیر الگ ہی ہوتی ہے۔
دارالعلوم دیوبند کی طرف سے حضرت کی طرف کسی بھی ایسی بات کو منسوب کرنے کی مذمت پرجوش انداز میں شائع کی گئی ہے ملاحظہ فرمائیں:
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 857-730/H=7/1438
“الحاج حضرت اقدس حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمة اللہ تعالیٰ علیہ نے کبھی یہ نہیں کہا کہ لا إلہ إلا اللہ أشرف علي رسول اللہ (نعوذ باللہ منہ) کہا کرو یا کلمہ اس طرح پڑھا کرو۔ جو شخص ایسا کہتا ہے خواہ بریلوی ہو یا سنی وہ جھوٹ بولتا ہے، اللہ پاک اس کو ہدایت نصیب فرمائے ۔ آمین”
اس تردید کے بعد ہم صرف اتنی بات کرنے کو کافی سمجھتے ہیں کہ معاندین کی طرف سے کیا جانے والے اعتراض کی کوئی حقیقت نہیں ، ایسے اعتراض کی اہل علم ودانش کے نزدیک کوئی وقعت نہیں۔
و اللہ الھادی الی سبیل الرشاد
قمری تاریخ:2 محرم الحرام1441
عیسوی تاریخ:2 ستمبر 2019
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: