نقاب کی حالت میں حجراسود کو بوسہ دینا

فتویٰ نمبر:5009

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

السلام علیکم و رحمة اللہ و برکاتہ!کیا حجر اسود کو نقاب میں بوسہ دے سکتے ہیں؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام ورحمۃ الله و برکاته!

خواتین کو حجر اسود کو نقاب کی حالت میں بوسہ دینا جائز ہےاور اس کی فضیلت بھی ہے۔تاہم اگر ازدھام ہو تو عورت کو استلام نہیں کرنا چاہیے کیونکہ نامحرم مرد کے ساتھ ٹکراؤ ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے.

حدیث شریف میں ہے : عن ابن عباس رضی الله عنهما قال قال رسول الله صلی الله علیہ و سلم :”لیبعثن الله هذا الرکن یوم القیامة له عینان یبصر بهما ولسان ینطق به یشهد على من استلمه بحق .”

(صحیح ابن خزیمة رقم: (2735)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: 22 شعبان 1440ھ

عیسوی تاریخ:28 اپریل 2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں