فتویٰ نمبر:4080
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
يا الله ياالله ياالله يارب يارب يارب ياحى ياقيوم ياذالجلال والاكرام اسئلك باسمك العظيم الاعظم ان ترزقنى رزقا واسعا حلالا طيبا برحمتك يا ارحم الراحمين.
جو يہ دعا تین مرتبہ دن میں اور رات میں کسی بھی وقت پڑھے گا تو اللہ تعالی اسے ایسے ذریعہ سے روزی عطا فرمائیں گے کہ اس کے گمان میں بھی نہ ہوگا۔بہتر یہ ہے کہ اس دعا کو فجر اور عشاء کی نماز کے بعد پڑھیں اور آخر میں تین مرتبہ درود شریف پڑھیں۔
کیا یہ پڑھنا درست ہے؟؟
والسلام
الجواب حامداو مصليا
مذکورہ دعا کا ثبوت سنت میں نہیں ملا ، نہ ہی اس طرح کی کوئی فضیلت احادیث سے ثابت ہے، البتہ اس کے کلمات دیگر مختلف دعاؤں میں موجود ہیں، اسی طرح اس میں اللہ سبحانہ وتعالی کے ذاتی وصفاتی ناموں کے ذریعہ دعا کی جارہی ہے ،ان میں کوئی غیر شرعی الفاظ بھی نہیں، لہذا اگر کوئی ان الفاظ کو محض دعاکی نیت سے پڑھے، نہ اسے حدیث سے ثابت سمجھے اور نہ اس فضیلت کا (جو اس میں بیان کی گئی ہے کہ غیب سے رزق ملے گا) کا اعتقاد رکھےتو اس کے پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔
“وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَىٰ فَادْعُوهُ بِهَا ۖ وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ ۚ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ “
(سورہ اعراف :180)
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:25 رجب 1440ھ
عیسوی تاریخ:یکم اپریل 2019ء
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: