قرضدار پر زکوة کا حکم

فتویٰ نمبر:4025

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

زید کو سال گزشتہ کی زکوہ 50000 دینی ہے اور ایک مہینہ بعد اگلے سال کی بھی فرض ہوجائے گی

اس کے علاوہ ایک مہینے کے اندر اندر اسے 120000 کا قرضہ لازمی بھی دینا ہے۔۔۔ اب زید کے لیے دونوں میں سے کس کی ادائیگی ضروری ہے ؟

الجواب حامداو مصليا

قرض ادا کرنے کی ذمہ داری بہت سخت ہے، اَحادیثِ شریفہ میں قرض ادا نہ کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ اس لیے اول قرض ادا کرنا چاہیے اور اگر زید خود صاحب حیثیت ہے کہ قرض اور زکوة دونوں ادا کرسکتا ہیں تو دونوں ادا کردے، جو زکوة ابھی فرض نہیں ہوئی اس میں ایک سال تک تاخیر کی گنجائش ہے۔

▪عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ أن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: مطل الغني ظلم، فإذا أُتبعَ أحدُکم علی مَلِيئٍ فلیتبع۔ (صحیح البخاري / کتاب الحوالۃ رقم: ۲۲۸۷، صحیح مسلم، کتاب المساقاۃ / باب تحریم مطل الغني رقم: ۱۵۶۴، مشکاۃ المصابیح ۱؍۲۵۱)

▪عن أبي ہریرۃ رضي اللّٰہ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: نفس المؤمن معلقۃ بدینہ حتی یقضی عنہ۔ (مشکاۃ المصابیح ۱؍۲۵۲، سنن ابن ماجۃ ۱۷۴ رقم: ۲۴۱۳، مسند الشافعي ۲؍۱۹۰، المسند للإمام أحمد بن حنبل ۲؍۴۴۰، سنن الترمذي رقم: ۱۰۸۹، سنن الدار قطني ۲؍۶۶۲)

▪عن أبي موسیٰ الأشعري رضي اللّٰہ عنہ عن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال: إن أعظم الذنوب عند اللّٰہ أن یلقاہ بہا عبدٌ بعد الکبائر التي نہی اللّٰہ عنہا أن یموت رجل وعلیہ دینٌ لا یدعُ لہ قضائً۔ (سنن أبي داؤد رقم: ۳۳۴۲، المسند للإمام أحمد بن حنبل ۴؍۳۹۲، لمعات التنقیح في شرح مشکاۃ المصابیح للخطیب التبریزي، کتاب البیوع / باب الإفلاس والإنظار ۵؍۶۰۶ رقم: ۲۹۲۲ دار النوادر)

▪’’لا صدقۃ إلا عن ظھر غنی ومن تصدق وھو محتاج أو أھلہ محتاج أو علیہ دین فالدین أحق أن یقضی من الصدقۃ‘‘ ( البخاری : الزکوۃ، 1 / 192) 

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ١٤ ربیع الثانی ١٤٤٠؁

عیسوی تاریخ: ٢٢ دسمبر ٢٠١٨؁

تصحیح وتصویب: حضرت مفتی انس عبدالرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں