جلالہ مرغى كے انڈے کھا سکتے ہیں یا نہیں

فتویٰ نمبر:4021

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

کیا جلالہ مرغی کے انڈے کھا سکتے ہیں یا نہیں

والسلام

الجواب حامداو مصليا

جلالہ وہ چوپایہ اور جانور ہوتاہےجو نجاست کھاتا ہو،مرغی بھی نجاست کھانے کی وجہ سے جلالہ میں شمار ہوتی ہے۔ ایسی مرغی کے گوشت سے اگر بدبو آتی ہو تواس کا کھانا مکروہ ہے اسے تین دن بند رکھا جاۓاور نجاست سے پاک غذا دی جاۓ،پھر ذبح کیا جاۓاور اگر نجاست كى بو نہ آتی ہو تو بلا کراہت اس کا کھانا درست ہے۔ 

اور جلالہ مرغی کے انڈوں میں بھی اگر نجاست کی بو آۓ ، تو اس کا استعمال کرنا درست نہیں ، ورنہ جلالہ مرغی کے انڈے کھانا حلال ہے۔

واللحم اذا انتن یحرم اکلہ، والسمن واللبن والزیت والدھن اذا انتن لا یحرم،والطعام اذا تغیر و اشتد تنجس والاشربۃ بتغیر لا تحرم کذا فی خزانة المفتین”

(الفتاوی الھندیة:339/5،کتاب الکرھیة)

“کما فی الدر: ولو اکلت النجاسۃ وغیرھا بحیث لم ینتن لحمہا حلت وقال الشامی وعن ھذا لابأس بأکل الدجاجہ لانہ یختلط ولا یتغیر لحمہٗ وروی انہٗ علیہ السلام کان یأکل الدجاجۃ تحبس ثلاثۃ ایام ثم تذبح فذلک علی سبیل التنزہ، زیلعی”۔ (شامی: ص؍333، ج؍5) وفیہ ایضاً (ولینھا) لتولدہٖ من اللحم(1) 

(فتاوی محمودیہ: کتاب الحظر والاباحۃ،باب الاکل والشرب:38/18)

(فتاوى عالمگیری:کتاب الکراھیۃ،الباب الحادی عشر:339/5)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:23جمادی الاولی1440ھ

عیسوی تاریخ:30 جنوری2019ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

‏https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

‏https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

‏www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

‏https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں