حیض سے پاک ہونے پر غسل کا حکم

فتویٰ نمبر:3011

سوال:محترم جناب مفتیان کرام! 

٨ دن کی عادت ہے حیض آنے کی نہانے کے بعد براٶن کلر نظر آیا تھوڑا سا پھر شام کو نظر آیا پھر انتظار کیا ٩ کو نہاٸ، نہانے سے پہلے بھی براٶن کلر نظر آیا ہلکا سا، اب ساٸلہ انتظار کرے یا نماز پڑھنا شروع کردے عادت ٨ دن کی ہے کبھی ٨ دن صحیح پھر ١١ دن براٶن کلر نظر آیا۔

والسلام

الجواب حامداو مصليا

حیض کی اکثر مدت ١٠ دن ١٠ رات ہوتی ہے اس مدت کے اندر حیض کے رنگوں میں سے جو رنگ بھی نظر آۓ وہ حیض ہی شمار ہوگا جب تک کہ مکمل پاکی حاصل نہ ہو یا سفیدی نظر نہ آۓ۔ مذکورہ مسٸلہ میں ان خاتون پر لازم ہے کہ اگر غسل کے بعد مکمل پاکی حاصل ہوگٸ ہے تو نماز کے مستحب وقت کے اخیر تک انتظار کرلیں اگر دھبہ نظر نہیں آتا تو نماز پڑھ لیں۔

اور اگر دھبہ نظر آتا ہے تو نماز سے رکی رہیں جب تک کے دوبارہ پاکی حاصل نہ ہو۔ اس طرح دس دن رات تک انتظار کرنا ہوگا اگر ٢٤٠ گھنٹے کے بعد بھی دھبہ نظر آۓ تو ان کی عادت کے مطابق ٨ دن حیض شمار ہوں گے اس کے بعد جتنی نمازیں چھوڑی ہیں ان کی قضا لازم ہوگی۔

١۔”عن ابی امامةؓ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم اقل الحیض ثلاث و اکثرہ عشر۔“

( المعجم الکبیر: ١٢٩/٨) 

٢۔”عن عبد اللہ بن عمروؓ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الحاٸض تنظر ما بینھا و بین عشر فان رأت الطھر فھی طاھر وان جاوزت العشر فھی مستحاضة تغتسل و تصلی۔“

(مجمع الذواٸد: ٢٨٠/١) فقط۔

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ: ٢٠۔٤۔١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ: ٢٠١٨۔١٢۔٢٨

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں