سفر شرعی کہاں سے شروع ہوتا ہے؟

فتویٰ نمبر:2032

سوال: السلام علیکم!

(1)کیاسفرمیں ہم قضا نماز پوری پڑھیں گے؟

(2) اور جب تک اڑتالیس میل کاسفرنہیں کیاتو ٹرین میں نمازکتنی رکعت پڑھیں گے ہم کراچی سےلاہورجارہےہیں توٹرین میں کس علاقےتک نمازپوری اورکہاں سےسفری نمازپڑھی جائےگی؟

والسلام

الجواب حامداو مصليا

وعلیکم السلام !

(1) سفر کے دوران جو نمازیں قضا ہو ئیں اب ان کی قضا چاہے سفر میں کی جائے یا حضر میں، دونوں صورتوں میں قضا قصر کے مطابق ہی ادا کی جائے گی۔

”فلو فاتتہ صلوة المسافر وقضاھا فی الحضر یقضیھا مقصورة کما لو اداھا وکذا فائتة الحضر تقضی فی السفر تامہ“۔(شامی:کتاب الصلوة،مطلب فی الوطن الاصلی ووطن الاقامہ،١٣٥/٢)

(2) جب کسی شخص کا سفر شرعی پر جانے کا ارادہ ہو تو جب وہ شہر کی آبادی و حدود سے نکل جائے گا تو اس پر سفر کے احکام جاری ہوں گے ،لہذا سوال میں مذکور صورت میں جیسے ہی آپ کراچی کی حدود سے نکلیں گے تو سفر کے احکام جاری ہوں گے اور چار رکعت والی فرض نماز دو رکعت ادا کرنا واجب ہو گی۔ کراچی شہر کی حدود کے اندر اندر نماز مکمل پڑھیں گے ۔

”(من خرج من عمارہ موضع اقامتہ)من جانب خروجہ وان لم یجاوز من الجانب الاخر“ (الدر المختار:١٢١/٢)

”وفعل السفر لا یتحقق الا بعد الخروج من المصر فمالم یخرج لایتحقق قران النیہ بالفعل،فلا

یصیر مسافرا“(بدائع الصنائع:٤٧٧/٤)

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:٤ ربیع الثانی ٢٠١٨ء

عیسوی تاریخ:11دسمبر 2018ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں