ڈاکٹر کے لیے ہسپتال کی بجلی استعمال کرنے کا حکم

فتویٰ نمبر:1080

سوال: محترم جناب مفتیان کرام! 

سرکاری ہسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر کام کے اوقات میں وہاں کی بجلی سے اپنے لیے چائے بنا سکتے ہیں، اپنا موبائل چارج کر سکتے ہیں؟ ہسپتال میں ایسا (چائے وغیرہ بنانے کا کوئی انتظام نہیں ہے) ، اگر نہیں تو اب تک جو کر چکے اس کا ازالہ کس طرح ممکن ہے؟

والسلام

بسم اللہ الرحمن الرحيم 

الجواب حامداومصليا

سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر جو اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں وہ بطور اجیر کرتے ہیں۔

اگر تو گورنمنٹ کی طرف سے ان امور کی اجازت ہے تو کوئی حرج نہیں۔عموما عرف عام میں موبائل چارج کرنے کی اجازت ہوتی ہے ۔اس لیے اس میں کوئی حرج نہیں۔ عام طور پر ڈاکٹروں کو جو کمرہ ملتا ہے وہ عمومی استعمال کا ہوتا ہے، اس لیے چائے بنانے میں بھی کوئی اشکال نہیں ۔البتہ اگر گورنمنٹ کی طرف سے عمومی استعمال کی اجازت نہ ہو بلکہ تحدید کر دی گئی ہو کہ صرف لائٹ اور پنکھا ہی استعمال کر سکتے ہیں، اگر اس کے علاوہ کچھ استعمال کرنا ہو تو اجازت لینی پڑتی ہو تو ایسی صورت میں چائے بنانے کے لیے الیکٹرک کیتلی کی اجازت لے لینی چاہیے اور چارج وغیرہ کرنے کی بھی اجازت لے لینی چاہیے ۔

“عن عمر قال: قال رسول اللہ ﷺ الا لا تظلموا الا لا یحل مال امرء الا بطیب نفس منہ۔” ( مشکوۃ المصابیح: ٢٥٥/١)

“لا یجوز التصرف في مال غیرہ بلا إذنہ۔” (شامی: ٢٩١/٩ )

اجازت نہ ہونے کی صورت میں اب تک جو کر چکے ہیں اس کا ازالہ اس طرح ممکن ہے کہ اندازہ کر کے جتنی بجلی بغیر اجازت استعمال کی اس کی قیمت کسی حیلے سے گورنمنٹ کو دے دی جائے اور اگر ایسا ممکن نہ ہو تو اتنے پیسے فقرا و مساکین میں بلا نیت ثواب صدقہ کر دیے جائیں۔

“والحاصل انہ ان علم ارباب الاموال وجب ردہ علیہم والا فان علم عین الحرام لایحل لہ ویتصدق بہ بنیۃ صاحبہ۔”

(شامی :٩٩/٥ )

و اللہ سبحانہ اعلم

قمری تاریخ:٢٣ ربیع الاول ١٤٤٠ھ

عیسوی تاریخ:٣ دسمبر ٢٠١٨ء

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں