فتویٰ نمبر:2013
سوال: محترم جناب مفتیان کرام! السلام علیکم و رحمۃ اللہ!
اگر کسی کو عمل بتایا جائے کہ دم کئے ہوئے پانی سے نہانے یا کوئی آیت کاغذ پر لکھ کر پانی میں گھول کر اس پانی سے نہانے کا عمل ہو ،کسی بیماری کے شفا کے لیے ،12 دن تک مسلسل،پھر اسی دوران میں عورت کے ایام شروع ہو جائے تو کیا حالت حیض میں عورت اس کو جسم پر ڈال سکتی ہے؟
والسلام
سائل کا نام:سمیہ محمد
الجواب حامدا و مصليا
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ!
نہ تو دم کیا ہوا پانی بعینہ آیت کے حکم میں ہے اور نہ ہی وہ پانی جس میں کاغذ پر لکھی ہوئی آیت گھول لی جائے ،لہذا مذکورہ صورت میں خاتون کے لیے اس پانی کو حالت حیض میں جسم پر ڈالنے میں کوئی حرج نہیں۔
“۔۔۔۔لأن انقلاب الحقیقة موثر فی زوال الطہارة والحرمة عند الحنفیة “
(بحوث فی قضایا فقہیة معاصرة:۳۴۱)
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:11 ربیع الاول،1440ھ
عیسوی تاریخ:20 نومبر،2018ء
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: