فتویٰ نمبر:1054
سوال:پیسوں سے صدقہ دینا افضل ہے یا گوشت سی یعنی بکرا ذبح کروا نا یا کھانا کھلانا افضل ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب
صدقہ خیرات میں شریعت کی طرف سے کسی چیز کی تخصیص نہیں ہے، آدمی حسب سہولت جو چیز بھی چاہے اللہ کے راستہ میں صدقہ خیرات کرسکتا ہے.تاہم عام حالات میں نقدی سے صدقہ خیرات کرنا ہی أفضل ہے.
“وَ يُطْعِمُونَ الطَّعامَ عَلي حُبِّهِ مِسْکيناً وَ يَتيماً وَ أسيراً”
(سورۃ النساء/8)
“…… قال الرحمتی: والحق التفصیل فما کانت الحاجۃ فیہ اکثر والمنفعۃ فیہ اشمل فہو الافضل…واذا کان الفقیر مضطرا او من اہل الصلاح او من آل بیت النبیﷺ فقد یکون اکرامہ افضل من حجات وعمر وبناء ربط۔”
(ردالمحتار ہامش الدرالمختار ۲:۲۷۵ مطلب فی تفضیل الحج علی الصدقۃ)
فقط۔واللہ تعالی اعلم بالصواب
بنت ممتاز عفی عنھا
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
2 شعبان،1439ھ/18 اپریل،2018ء
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
https://twitter.com/SUFFAHPK
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
www.suffahpk.com
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:
https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A