استحاضہ میں نماز کا حکم

فتویٰ نمبر:1049

السلام علیکم :مجھے پوچھنا ہے کہ حیض کی مدّت پوری ہونے کے بعد بھی اگر حیض تھوڑا بہت جاری رہے تو ایسی حالت میں نماز پڑھی جا سکتی ہے یا نہیں؟
میرا مطلب ہے کہ کسی بیماری کی وجہ سے.

الجواب حامدۃ و مصلیہ
جی بالکل! نماز پڑھی جائے گی کیونکہ حیض کی مدت پوری ہونے کے بعد جو خون آتا ہے وہ استحاضہ ہوتا ہے اور استحاضہ سے نماز ساقط نہیں ہوتی۔
”ودم الاستحاضة کالرعاف الدائم لایمنع الصلوة ولا الصوم ولا الوطٔ کذا فی الہدایة”…(فتاوی الہندیة :٣٩١) 

واللہ اعلم بالصواب
بنت خالد محمود غفرلھا
دارالافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر
17 شعبان المعظم 1439ھ

اپنا تبصرہ بھیجیں