فتویٰ نمبر:1048
سوال: السلام علیکم!
اگر کسی کے شوہر کی کمائ حرام ہو بیوی کے منع کرنے پر بھی وہ نہ مانیں تو بیوی کے لئے اس مال کا خرچ کرنا جائز ہے؟
الجواب بعون الملک الوھاب
حرام تو حرام ہی ہے اس کو کھانا اور حرام مال میں تصرف کرنا جائز نہیں۔ایسی صورت میں حرام کمائی والے کی اہلیہ کی پوری کوشش ہونی چاہیے کہ شوہر کو حلال ذریعہ آمدنی پر آمادہ کرے ، اپنے شوہر کو حرام کمائی سے بچنے کی مسلسل تلقین کرنا بیوی پر واجب ہے، لیکن جب تک کسی حلال ذریعے کا انتظام نہ ہو اس وقت تک اس کے لیے شوہر کے حرام کمائی سے بقدر ضرورت خرچ کرنے کی گنجائش ہے، تاہم ساتھ ساتھ اس پر توبہ و استغفار کرتی رہے اور حلال کی فکر و کوشش جاری رکھے۔ اہل وعیال کی مکمل کوشش کے باوجود شوہر حرام کمائی سے باز نہیں آتا تو اہل وعیال کے لیے اس میں سے کھانے کی اجازت ہے۔ اس صورت میں شوہر ہی حرام کھلانے کا گناہ گار ہوگا ، اہل وعیال گناہ گار نہ ہوں گے۔(مستفاد:فتاوی عثمانی:3/127،کتاب البیوع،فقہی مقالات:1/266،267)
“”و فی جامع الجوامع:اشتری الزوج طعاما او کسوۃ من مال خبیث جاز للمراۃ اکلہ و لبسھا و الاثم علی زوج ۔۔۔الخ”
(شامیہ:6/191)
فقط واللہ تعالیٰ اعلم
بنت ممتاز عفی عنھا
صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر،کراچی
15 شعبان،1439ھ/2مئی،2018ء
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: