استحاضہ کاخون بندہوجانےکےبعدغسل کرنےکاحکم

فتویٰ نمبر:1030

استحاضہ کا خون بند ہوجانے کے بعد غسل کرنا ضروری ہے؟

الجواب باسم ملہم الصواب

استحاضہ کی حیثیت ایسی ہی ہے جیسے جسم کے کسی حصے پر زخم ہو جائے اور اس سے خون بہے،تو جیسے جسم کے کسی اور حصے سے خون بہنے پر غسل لازم نہیں ہوتا،اسی طرح استحاضہ سے بھی غسل لازم نہیں ہوتا۔

وأما الاستحاضة فحدث اصغر كالرعاف.

( ذخر المتاهلين:١٠٣)

فقط۔واللہ اعلم باالصواب

بنت ابو الخیر سیفی عفی عنہا

دار الافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی

٢٤ شعبان ١٤٣٩ ھ

١١ مئی ٢٠١٨ ء

اپنا تبصرہ بھیجیں