فتویٰ نمبر:1024
سوال:السلام علیکم ورحمہ اللہ!مفتی صاحب میرا احرام کے بارے میں سوال تھا کہ احرام کو کاٹ کر اس کی سلائی کر سکتے ہیں کیونکہ قد چھوٹا ہے اور احرام بڑا ہےبرائے مہربانی راہنمائی فرمائیں۔
سائل :محمد شاہد
الجواب باسم ملہم الصواب
وعلیکم السلام ورحمہ اللہ!
واضح رہے کہ مرد کے لیے احرام میں جو سلا ہوا کپڑا پہننا منع ہےاس سے مراد ہر وہ کپڑا ہے جو پورے بدن کی ساخت یا کسی عضو کی ساخت پربنایا جائے اور پورے بدن یا کسی عضو کا احاطہ کرے،چاہے سلائی کے ذریعے یہ صورت پیدا ہو یا کسی چیز سے چپکا کر یابنائی کے ذریعے یا کسی اور طریقے سے۔
صورت مذکورہ میں ان صورتوں میں سے کوئی بھی صورت نہیں بلکہ لمبائی کاٹ کر سلائی ہوگی چنانچہ ایسا کرنے کی صورت میں کوئی جزا لازم نہ ہوگی۔
اذا لبس المحرم المخیط علی الوجہ المعتاد یوما الی اللیل فعلیہ دم(فتاوی ھندیہ:242/1)
البتہ احرام میں افضل یہی ہے کہ احرام کا کپڑا بالکل سلا ہوا نہ ہو اس لیے بہتر یہ ہے کہ احرام کی لمبائی کاٹ کر کم کردی جائے لیکن سلائی وغیرہ کچھ نہ کی جائے تو بھی مقصد پورا ہو جائے گا۔
واللہ اعلم بالصواب
کتبتہ :اہلیہ محمد یوسف مدنی
دارالافتاء صفہ اسلامک ریسرچ سینٹر کراچی
27 رجب 1439
14 اپریل 2018
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:
https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A