فتویٰ نمبر:968
سوال: محترم جناب مفتیان کرام!
السلام علیکم !
گرمیوں میں لان کے کپڑے وہ پتلے ہوتے ہیں۔
جن کے کلر ہلکے ہوتے ہیں ان میں بعض اوقات جسم کا۔عکس ہلکا سا پڑتا ہے۔
کیا ایسے کپڑے نماز پڑھنے کے لیے درست ہونگے؟
والسلام
الجواب حامدۃو مصلية
وعلیکم السلام !
عموما جو لان کے سوٹ پہنے جاتے ہیں ان میں نماز ہو جاتی ہے البتہ اگر ایسے باریک کپڑے ہوں کہ ان کے اندر سے بدن کی ساخت اور رنگ نظر آئے تو ان میں نماز نہیں ہوتی، یہی حکم دوپٹے کا ہے۔ نماز کے لیے دوپٹا موٹا استعمال کرنا چاہیے۔
(آپ کے مسائل اور انکا حل ج:2،ص734)
و فی شمس الائمہ السرخسی اذا کان الثوب رقیقا بحیث یصف ما تحتہ ای لون البشرة لا یحصل بہ ستر العورةاذ لا ستر مع رؤیة لون البشرة۔۔۔۔الخ(حلبی کبیر ص:٢١٤)
و اللہ سبحانہ اعلم
بقلم : بنت سبطین عفی عنھا
قمری تاریخ:4ذوالحجہ 1439
عیسوی تاریخ:16 اگست 2018
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم صاحب
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: