فتویٰ نمبر:949
سوال: السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!باجی مجھے یہ پوچھنا تھا کہ پانچ ہفتوں کی پریگننسی میں اگر بچہ ضائع ہوجائے یعنی بلیڈنگ ہونے لگے اور اسی بلیڈنگ میں بچہ نہ رہے یعنی صفائی کی ضرورت نہ پڑے تو کیا اس کا بھی سوا مہینہ ہوگا ؟ یا عام پیریڈز کی طرح نہا لے ؟
والسلام
الجواب حامدۃو مصلية
صورت مسئولہ میں اگر ضائع ہونے والا حمل 5ہفتوں کاتھا، تو ضائع ہونے سے پہلے اور بعد میں آنے والا خون حیض کا ہوگا، جس پر حیض کے احکام جاری ہوں گے بشرطیکہ تین دن یا اس سے زیادہ خون آئے اور خون شروع ہونے سے پہلے طہر تام (یعنی پندرہ دن کی) کی مدت گذرچکی ہو، ورنہ یہ خون استحاضہ (بیماری) کا ہوگا۔
حیض کی عادت پوری ہوجانےکےبعد یا اگر عادت سے بڑھ جائے تو دسویں دن غسل کرکے نمازیں پڑھنا شروع کردے ۔
قال الحصکفي: وسِقْطٌ – ظہر بعضُ خلقہ کیَدٍ أو رجل – ولا یستبین خلقہ إلا بعد مأة وعشرین یومًا وَلَدٌ حکمًا- فإن لم یظہر لہ شيء فلیس بشيء والمرئي حیض إن دام ثلاثاً وتَقَدَّمہ طہر تامٌّ وإلا استحاضة (الدر المختار مع رد المحتار: ۱/ ۲۰۲- ۳۰۳، باب الحیض، دار الفکر، بیروت) وقال في الہندیة: وإن لم یکن مستبین الخلق فما رأتہ قبل الإسقاط حیض إن أمکن جعلہ حیضًا ہکذا في النہایة․ (۱/۳۷، الباب السادس، الفصل الثاني في الحیض، وکذا في فتاوی محمودیہ: ۵/ ۱۹۹، باب الحیض)
و اللہ سبحانہ اعلم
✍بقلم : اہلیہ مفتی فیصل احمد
قمری تاریخ:3ذی الحج
عیسوی تاریخ: 15 اگست 2018
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: