فتویٰ نمبر:932
سوال:محترم جناب مفتیان کرام!
السلامُ علیکم! ایک سوال تھا کہ ابھی حال ہی میں اہلیہ کا تقریبا تین مہینے کا اسقاط ہوا ہے۔اس کے بعد ایک ہفتے تک ان کو بلیڈنگ ہوتی رہی۔اس کے بعد اب بلیڈنگ اس طریقے سے ہو رہی ہے کہ کم ہو گئی ہے۔ایک دن ہوتی ہے پھر ایک دن نہیں ہوتی۔پھر ایک دن ہوتی ہے،پھر کسی دن بالکل نہیں ہوتی۔تو اس مسئلے کے حوالے سے نماز کا کیا حکم ہے؟
والسلام
تنقیح:اس حوالے سے مزید چند معلومات درکار ہیں:
١.پہلا بچہ ہے ؟ اگر نہیں تو اس سے پچھلے بچے میں نفاس کی کیا عادت تھی؟
٢.حمل سے پہلے اخری حیض کس تاریخ کو آیا اور کب ختم ہوا؟
٣.اس اخری حیض سے پہلے حیض کس تاریخ کو ایا اور کب ختم ہوا؟
٤.اسقاط کس تاریخ کو ہوا؟
٥.بچے کا کوئی عضو،مثلا انگلی،ناخن،بال ،پاوں ظاہر ہو گیا تھا یا نہیں؟
جواب تنقیح:
١.جی پہلا بچہ تھا
٢. آخر حیض 29 جون کو آیا 9 دن میں ختم ہوا۔
٣.اس سے پہلے 3 جون کو ہوا اور 12 جون کو ختم ہوا
٤.اسقاط(misscarriage) ستمبر17 کو ہوا۔
٥.کوئی عضو تو نہیں نظر آیا خون اور لوتھڑے نما سا تھا۔
الجواب حامداو مصليا
چونکہ حمل کا عضو ظاہر نہ تھا،لہذا اس کے بعد آنے والا خون نفاس بھی نہیں ہو گا،بلکہ عادت کے مطابق حیض بنے گا۔
بتائی گئی تفصیل کے مطابق،آخری حیض کی عادت: 9 دن
آخری پاکی کی عادت: 17 دن
اسقاط:17 ستمبر،لہذا آج(29 ستمبرکو) بارہ دن ہو چکے ہیں۔
چونکہ خون حیض کی اکثر مدت یعنی دس دن سےبڑھ گیا ہے،لہذا اسقاط کے بعد 9 دن حیض کے ہوں گے۔چونکہ پورے دس دن کی نمازیں چھوڑی ہوں گی،لہذا آخری ایک دن کی نمازیں قضا کرنی ہوں گی۔
اگر اس کے بعد بھی خون جاری رہے تو یہ سب استحاضہ(false bleeding) شمار ہو گا،لہذا خون جاری رہنے کےباوجود نماز پڑھتی رہیں۔
اگرخون جاری رہے( یعنی بیچ میں پندرہ دن مکمل پاکی نہ ملے) تو 17 دن تک پاکی کے دن ہیں،یعنی
26 ستمبر تا 13 اکتوبر تک،نماز پڑھتی رہیں۔
جب بھی خون رکے تو اس کا وقت اور تاریخ ضرور نوٹ کر لیا جائے۔
▪ان استبان بعض خلقه ، كالشعر والظفر فولد، و الافلا،ولكن ما رأته من الدم حيض إن بلغ نصابا،و تقدمه طهر تام والا فاستحاضة.
( ذخر:٣٢)
▪فان جاوز الدم العشرة فان لم يقع فى زمانها نصاب انتقلت زمانا،والعدد بحاله،يعتبر من اول ما رأت.
( ذخر:٤٣)
و اللہ سبحانہ اعلم
قمری تاریخ:١٨ محرم ١٤٤٠ھ
عیسوی تاریخ:٢٩ ستمبر٢٠١٨ء
تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم
ہمارا فیس بک پیج دیکھیے.
فیس بک:
https://m.facebook.com/suffah1/
ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں.
ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک
ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:
ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں: