بیوٹی پارلر جانے کا حکم 

فتویٰ نمبر:914

موضوع:احکام تجمیل النساء

سوال: محترم جناب مفتیان کرام!

سوال یہ کہ کیا پارلر میں فیشیئل وغیرہ یا جائز کام کے لیے جا سکتے ہیں کیونکہ وہاں غیر شرعی کام بھی ہوتے ہیں

والسلام

الجواب حامداو مصليا

عورت کے لیے بیوٹی پارلر میں جا کر ستر کھولے بغیر کسی عورت بیوٹیشن سےجائز کام کروانے کی گنجائش ہے 

لیکن ایسی جگہوں پر عموما تصاویر لگی ہوتی ہیں ،گناہ کے کام ہورہے ہوتے ہیں ،ستر کھول کر عورتیں بیٹھی ہوئی اپنے کام کروارہی ہوتی ہیں ،گانے چلتے رہتے ہیں اور ایسی جگہوں پہ رحمت کے فرشتے نہیں آتے لہذا ایسی جگہوں پہ جانا مناسب نہیں ہے،

اور ایک اہم بات یہ ہے کہ عورت کو تو اس قدر تاکید ہے کہ اپنے کنگھی سے نکلے ہوئے بال اور کٹے ہو ئے ناخن کو بھی چھپائے ، غیر مرد دیکھے ایسی جگہ پر ڈالنا بھی منع ہے ،اور اسی طرح باپردہ عورت کا غیر مردوں کے سامنے تذکرہ کرنا بھی منع ہے اور وہاں کی عورتیں اس بات کا خیال نہیں رکھتیں ۔

اورعموما اس میں کام کرنے والی جو عورتیں ہوتی ہیں وہ آزاد زندگی گزارنے والی ہوتی ہیں ،ان کی زندگی سنتوں سے دور ہوتی ہے ، ان کی ذہنیت اور سوچ غیروں کی طرح ہوتی ہے اور جو عورت اللہ ا ور اس کے رسول کو ناراض کرنے والی ہو ، اس سے زینت کروانا اور اپنے بدن پر اس کو ہاتھ لگانے دینا ،انکے ساتھ بیٹھنا بھی یہ ایمانی غیرت کے بالکل خلاف ہے اور اس سے انسان انکی طرز زندگی سے متاثر ہوسکتا ہے ، اس لیے ان کی آزاد زندگی اور حلیہ کو دیکھ کر ان کے پاس جانا خلاف اولی ہے اور اس سے مسلمان کے ایمان کمزور ہونےاور سنتوں سے دور ہونے کا اندیشہ ہے۔

لہذا پارلر جانے کے بجائے فیشیئل گھر پہ ہی کر لینا زیادہ بہتر ہے البتہ کوئی ایسا پارلر ہو جس میں یہ خرافات نہ ہورہی ہوں تو اس میں جانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

وعن أَبي موسى الأَشعَرِيِّ : أَن النَّبِيَّ ﷺ قَالَ: إِنَّما مثَلُ الجلِيس الصَّالِحِ وَجَلِيسِ السُّوءِ: كَحَامِلِ المِسْكِ، وَنَافِخِ الْكِيرِ، فَحامِلُ المِسْكِ إِمَّا أَنْ يُحْذِيَكَ، وَإِمَّا أَنْ تَبْتَاعَ مِنْهُ، وَإِمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ ريحًا طيِّبةً، ونَافِخُ الكِيرِ إِمَّا أَن يَحْرِقَ ثِيابَكَ، وإمَّا أَنْ تَجِدَ مِنْهُ رِيحًا مُنْتِنَةً متفقٌ عَلَيهِ.

و اللہ سبحانہ اعلم

جاوید محمد سبطین غفر لہ

قمری تاریخ:6صفر 1440

عیسوی تاریخ:15اکتوبر 2018

تصحیح وتصویب:مفتی انس عبد الرحیم

ہمارا فیس بک پیج دیکھیے. 

فیس بک:

https://m.facebook.com/suffah1/

ہمارا ٹوئیٹر اکاؤنٹ جوائن کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ٹوئیٹراکاؤنٹ لنک

https://twitter.com/SUFFAHPK

ہماری ویب سائٹ سے وابستہ رہنے کے لیے کلک کریں:

www.suffahpk.com

ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کے لیے کلک کریں:

https://www.youtube.com/channel/UCMq4IbrYcyjwOMAdIJu2g6A

اپنا تبصرہ بھیجیں